ڈیلی پرل ویو،امریکا نے ایران پر مزید حملے کرنےکیلئے بی 2 بمبار طیارے روانہ کردئیے جبکہ مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجی بھیجنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بی ٹو بمبار طیارے روانہ کرنے کا مقصد طویل فاصلے سے حملہ کرکے نہ صرف ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کرنا ہے بلکہ مستقبل میں اس کی دوبارہ طاقت بحال کرنے کی صلاحیت کو بھی ختم کرنا ہے۔