اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو )پاکستان کا غیر ملکی مصنوعات پر انحصار بڑھنے لگا، گاڑیوں اور اسمارٹ موبائل فونز سمیت متعدد غیر ملکی لگژری اشیاء کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگیا، موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مجموعی درآمدات 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
آئی ایم ایف کی ایک قسط سے زیادہ مالیت کے تو صرف اسمارٹ موبائل فونز اور گاڑیاں امپورٹ کی گئیں، زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد بھی بڑھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق غیرملکی درآمدات میں 8.21 فیصد اضافہ ہوا، حجم 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، جولائی تا فروری امپورٹس میں 3 ارب 45 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔