1

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر تباہی کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے والے 45 افراد گرفتار

ابوظہبی (ڈیلی پرل ویو) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر تباہی کی جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر 45افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سوشل میڈیا پر تباہی اور نقصانات کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے والے 45 افراد کو گرفتار کر لیا ۔‘خلیج ٹائمز’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد پر غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر عوامی سطح پر خوف و ہراس پیدا کرنے کا الزام ہے۔

ابوظہبی پولیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ براہِ راست قانون کی خلاف ورزی ہے ، کسی بھی مواد کو سوشل میڈیا پر شائع یا دوبارہ شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق لازمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں