ماسکو(ڈیلی پرل ویو)آبنائے ہرمز کی بندش سے روسی تیل کی مانگ بڑھ گئی۔
امریکا اور اسرائیلی حملوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز کی بندش سے روسی تیل کی مانگ بڑھ گئی ہے اور روس دنیا کو یومیہ 15 کروڑ ڈالر کا تیل فروخت کر رہا ہے۔
امریکا نے جنگی صورت حال اور آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمتوں پر پڑنے والا دباؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے روسی تیل کی فروخت پر عائد پابندی عارضی طور پر اٹھالی ہے۔
امریکی جریدے فنانشنل ٹائمز نے لکھا ہے کہ روس نے حالیہ دنوں میں جو تیل صرف چین اور بھارت کو بیچا ہے، اس پر صرف ٹیکس کی مد میں 2 ارب ڈالرز کمائے ہیں۔