3

مظفرآباد:کروڑوں مالیتی سیف سٹی پروجیکٹ غیرفعال

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)دارالحکومت مظفرآباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کیا گیا سیف سٹی پروجیکٹ غیر فعال ہوگیا جس کے باعث شہر میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق شہر بھر میں لگائے گئے سیف سٹی کیمروں کی بڑی تعداد خراب ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سرکاری دفاتر، اہم چوک چوراہوں اور دیگر حساس مقامات پر نصب کیمرے بھی کام نہیں کر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ جدید نظام ناکارہ ہوتا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے اس صورتحال پر تاحال کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں