حویلیاں (ڈیلی پرل ویو): تحصیل حویلیاں کے نواحی گاؤں حاجیہ گلی میں شدید بارشوں کے باعث ایک انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے جہاں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش حادثہ آج صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ علاقے میں ہونے والی مسلسل اور تیز بارش کے باعث ایک مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں پاک فوج سے وابستہ سہیل اعوان اور ان کی چار معصوم بچیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک ہی گھر سے 5 جنازے اٹھنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔