ڈیلی پرل ویو،سری نگر/بڈگام : مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ اور پاکستان کے سپاہ سالار سے وابستگی کم نہ ہو سکی۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے اریگام روڈ سے ایک کشمیری شہری کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں اس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ’سپاہ سالارِ امت‘ اور فیلڈ مارشل قرار دیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں اریگام بازار سے اس نڈر شہری نے کہا کہ ’میری یہ ویڈیو اور فریاد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تک ضرور پہنچائی جائے‘۔ اس نے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ بڈگام کا ایک ایک فرد اور کشمیر کا ایک ایک بیٹا اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے جب پاکستان کی افواج ہمیں ان کافروں اور ’غاصبوں‘ کے چُنگل سے آزاد کروائیں گی۔ شہری کا کہنا تھا کہ مئی 2025 میں بھارت کو جنگ اور سرحدی جھڑپوں میں جو سبق سکھایا گیا اس پر پوری وادی کے مسلمان بے حد خوش اور پُرامید ہیں۔