لاہور( ڈیلی پرل ویو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زیروویسٹ ڈے پر ہر شہری کو پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کی خصوصی اپیل کی ہے۔وزیراعلیٰ نے زیروویسٹ کے عالمی دن پر عوامی سطح پر کچرے کے خاتمے کیلئے اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ زیروویسٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کچرے کو کم کرنے، ری سائیکلنگ اور پائیدار کھپت کے طریقوں سے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ کرۂ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔عالمی شہرت یافتہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر شہر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل