اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خلیجی بحران کے پیٹرولیم مصنوعات پر اثرات، ملک میں موجودہ ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کو ایندھن کی بچت کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد، آئندہ کے لائحہ عمل اور موجودہ ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے وزیراعظم کی سادگی مہم اور بچت اقدامات پر پیش رفت سے متعلق آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔