3

یکم تا 10 اپریل تک طوفانی بارشیں، تیز ہوائیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

راولاکوٹ(ڈیلی پرل ویو)محکمہ موسمیات اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریاست بھر کیلئے موسمی ایڈوائزری جاری کردی ۔

ایڈوائزی کے مطابق یکم اپریل تا 10 اپریل 2026 کے دوران پونچھ ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہوائیں، گرج چمک، ژالہ باری، اور بلند و پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈ اور برفباری/برفانی تودوں کے خطرات متوقع ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر عوام الناس، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں

عوام الناس کیلئے ہدایات:

غیر ضروری سفر خصوصاً پہاڑی اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں سے گریز کریں۔تیز بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات (مضبوط عمارتوں) میں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں