مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو )ایم بی فوڈ(مانی برادرز) کے سنیکس اور شمیم لیاقت فوڈز اینڈ بیوریجز کے مصالحہ جات غیر معیاری قرار، مال ضبط،فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جرمانہ عائد
آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے Shameem Liaqat Foods & Beverages (MB Foods Company) کی مختلف مصنوعات کے نمونے مارکیٹ سے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیہ کے لیے ارسال کیے۔لیبارٹری رپورٹ میں متعدد مصنوعات کو غیر معیاری قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ Mix Achari Katori Snacks, Imli Pops, Moji Pops, Kya Taste Ha Yar Karariyan, Mani Pani Puri Snacks, Ringo Snacks معیار پر پورا نہ اتر سکیں، جس پر فوڈ اتھارٹی نے کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے Repeated Offense کے زمرے میں رکھتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور غیر معیاری مال ضبط کر لیا گیا۔مزید برآں، کمپنی کی تیار کردہ Baba Garlic Powder, Baba Ginger Powder, Baba Custard Powder کے نمونے بھی لیبارٹری رپورٹ میں غیر معیاری قرار دیے گئے، جس پر مزید 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور کمپنی کو سخت وارننگ جاری کر دی گئی۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کمپنی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مارکیٹ میں موجود غیر معیاری مصنوعات کو فوری طور پر واپس لے کر تلف کیا جائے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف معیاری اور تصدیق شدہ اشیائے خورونوش استعمال کریں اور مشکوک مصنوعات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔