اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو) بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈ آفس میں سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ فروری میں ریفرنس سے 12.7 زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے۔ اور فروری میں زرعی شعبے کی بجلی کی کھپت 36.1 فیصد کم ہوئی۔
نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صنعتی شعبے کی بجلی کی کھپت 28.8 فیصد اور ڈومیسٹک کی کھپت 11.3 فیصد بڑھی ہے۔ حکومتی رعایتی پیکج کی وجہ سے صنعتی شعبے کی کھپت 25 فیصد زیادہ رہی۔ اور زرعی شعبے کی بجلی کی کھپت 7 فیصد زیادہ رہی۔