اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) ہائی کورٹ کے برطرف جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کے لیے لیا گیا بلا سود قرض واپس کر دیا ہے۔
نیوز کے مطابق انہوں نے قرض کی بقیہ رقم 3 کروڑ روپے ادا کر دی ہے۔
طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کا بلا سود قرض لیا تھا جس کی ہر ماہ اقساط کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جاتی تھی۔ عہدے سے ہٹائے جانے کے وقت ان پر 3 کروڑ روپے قرض واجب الادا تھا۔