6

مظفرآباد دولائی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے والی شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری

ڈیلی پرل ویو،کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نے کہا ہے کہ دولائی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے والی شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے انتظامیہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ این ایچ اے کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس مرکزی شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران لینڈ سلائنڈنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے غیر ضروری سفر سےاجتناب کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جبکہ تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں