4

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دیولیاں پنجگراں میں فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی

ڈیلی پرل ویو،فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دیولیاں پنجگراں میں فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران مختلف گاڑیوں میں موجود اشیائے خورونوش کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس میں معیارِ خوراک، صفائی ستھرائی، درجہ حرارت کی درستگی، پیکنگ اور اسٹوریج کے نظام کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔معائنہ کے دوران اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ، لیبلنگ اور مجموعی معیار کو بھی باریک بینی سے چیک کیا گیا۔ اس موقع پر فوڈ ڈیلیوری سے وابستہ افراد کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ صرف معیاری، تازہ اور محفوظ خوراک کی ترسیل یقینی بنائیں۔فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ افراد کو تاکید کی کہ وہ فوری طور پر باقاعدہ اجازت نامہ (لائسنس) حاصل کریں، کیونکہ بغیر لائسنس خوراک کا کاروبار کرنا خلافِ ضابطہ ہے۔ حکام کے مطابق خوراک کی تیاری، ترسیل اور فروخت کے ہر مرحلے پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی مکمل پابندی لازمی ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ، اشیاء کی ضبطی اور کاروبار کی بندش سمیت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس نوعیت کے معائنے باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں