ڈیلی پرل ویو،آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ کے علاقہ ڈنہ سہوتر میں 10سال پرانی خطرناک لینڈسلائیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی جس کے مرکزی شاہرہ بند ہونے کیساتھ کئی مکان خطرے میں آگئے ہیں۔
10سال بعد اسی لینڈسلائیڈنگ نے 2گائوں کو متاثر کیاتھا او ر80کےقریب گھرانے بے گھر ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ کے علاقہ ڈنہ سہوتر میں 10سال پرانی خطرناک لینڈسلائیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی اور زمین دوبارہ بیٹھنا شروع ہو گئی ہے، ایک ہی دن میں کئی فٹ زمین بیٹھ گئی جس سے سڑک بند ہونے کیساتھ آگے کے علاقوں کی بجلی بھی بند ہو گئی ۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سہوتر، کچیلی، کوٹ ترہالہ، سنواڑیاں سمیت متعدد گائوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
سڑک کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی اور ناقابل رہائش ہو گئے ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں۔
بارشوں کا سلسلہ جاری رہا توبڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔قریبی آبادیاں بھی تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ یہی سلائیڈنگ پہلے دو گائوں کو صفحہ ہستی سے مٹا چکی ہے۔