ڈیلی پرل ویو،اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خلیج میں تیل کے جاری بحران کے پیش نظر ملک بھر میں ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدامات منگل 7 اپریل 2026 سے لاگو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت تمام دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز ہفتے کے ساتوں دن رات 8 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔
بیکریوں، تندوروں، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک محدود ہوں گے۔ فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
مزید برآں شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات بھی رات 10 بجے بند ختم کرنا ہوں گی اور یہ اطلاق نجی تقریبات پر بھی ہوگا۔
حکومت نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق مزید اقدامات بھی نافذ کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد اور گلگت میں انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ، بشمول نجی گاڑیوں کے ذریعے چلنے والی سروسز کل 8 اپریل 2026 سے ایک ماہ کے لیے مفت فراہم کی جائے گی، جس کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔