انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نہ استعمال کرنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اور سگریٹ انڈسٹری سے غیرقانونی سگریٹ کی فروخت، ٹیکس چوری میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی تحقیق سامنے آگئی، سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی موجودہ صورتحال پر سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے سروے مختلف 19 اضلاع میں کیا گیا، سروے میں کل 413 سگریٹ برانڈز کی نشاندہی کی گی۔
