پاکستان کی مقامی مارکیٹ آج سونے کی قیمت میں کمی 0

پاکستان کی مقامی مارکیٹ آج سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان کی مقامی مارکیٹ آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے فی تولہ پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے ہو گئی ہے ۔

10 گرام 22 قیرات سونے کی قیمت میں 629 روپے گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 613 روپے پر آ گئی ہے ۔عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی اونس سونا 2940 ڈالر پر آ گئی ہے ۔مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی 3350 روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں