عالمی منڈی میں سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر سستاہوکر 2916 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہوئے،ایک تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 2058 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے کا ہوگیا ۔