دسمبر سے اب تک کرپٹو مارکیٹس میں تقریباً ایک کھرب ڈالر کا نقصان 0

دسمبر سے اب تک کرپٹو مارکیٹس میں تقریباً ایک کھرب ڈالر کا نقصان

دسمبر سے اب تک کرپٹو مارکیٹس میں تقریباً ایک کھرب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، اور قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔ بٹ کوائن اور دیگر بڑی کرپٹو کرنسیوں نے ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد جو فوائد حاصل کیے تھے، وہ تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اس وقت تک سست رہے گی جب تک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی یا ٹرمپ کی طرف سے کرپٹو کے حق میں کوئی واضح ریگولیٹری پالیسی نہ آئے۔ بٹ کوائن جنوری کی بلند سطح سے 21 فیصد نیچے آ چکا ہے، جبکہ ایتھر کی قیمت 40 فیصد تک گر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں