ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی 0

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا

ڈیلی پرل ویو،عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 330ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔

مقامی سطح پر 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 3لاکھ 55ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے گھٹ کر 3لاکھ 04ہزار 955روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں