0

عالمی ریٹنگ میں بہتری ، اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا تھری سٹار ایئرپورٹ

اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں نمایاں بہتری آ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطاقب عالمی شہرت یافتہ ادارے سکائی ٹریکس (Skytrax) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تھری سٹار ایئرپورٹ قرار دے دیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا تھری سٹار ایئرپورٹ بن گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی تھری سٹار کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

رینکنگ کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ٹو سٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں