0

چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

کاروبار(ڈیلی پرل ویو)ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

نیوز کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت اب 670 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکا ہے، جبکہ صاف گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو گرام کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی ہے۔

زندہ برائلر فارم کی قیمت 383 روپے، ہول سیل میں 397 روپے اور پرچون مارکیٹ میں 411 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

گوشت کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ فارمی انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں اور اب 360 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں