کراچی ( ڈیلی دومیل نیوز ) ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ۔فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 71 ڈالر بڑھ کر 5108 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔