اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو) پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 5.17 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی صورت میں ڈالرز کی آمد کو یقینی بنایا ہے, ملک نے گزشتہ مالی سال 2025 کی اسی مدت کے دوران 4.584 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے تھے۔
اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کے اعداد و شمار جاری کرنے میں تاخیر کو ترجیح دی، جس کی ممکنہ وجہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے جائزہ مذاکرات تھے۔