کراچی ( ڈیلی پرل ویو ) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت معمولی اضافے کے بعد آج پھر کم ہو گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کم ہو کر 4657 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھی تھی۔