ڈیلی پرل ویو، قوم کو دلی مبارک ہو سید عاصم منیرکی پرموشن ہوگئی وہ اب پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت بن گئے ہیں جن کے سامنے سیاست،جمہوریت، آئین اور خودموجودہ حکمران بونے لگ رہے ہیں اللہ کرے ان کی ترقی مملکت ِ خدادادکیلئے نیک شگون ثابت ہو جمعرات کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایک سمری منظوری کے لئے ایوان صدر بھجوا دی تھی جس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی 5 سال کے لئے ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028 تک تعینات رہیں گے۔کئی دنوں سے کچھ بد خواہوں اور جیلسی فیل کرنے والوں نے طرح طرح کی افواہیں پھیلاکرماحول خراب کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہ ہو سکے ویسے ایک بات ہے آئین میں ہونے والے27آئینی ترامیم میں سے کسی ایک کابھی عوام کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ نے عوام کو جس ذہنی کرب، مالی پریشانیوں اوراذیت میں مبتلاکرکے رکھاتھا میری پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز سے ایک التجاہے کہ وہ اپنی ترقی کی خوشی میں ٹریفک قوانین کے تمام متاثرین کغ لئے عام معافی کااعلان کرتے ہوئے ان کے تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیں تاکہ عوام کی خوشیاں دوبالاہوسکیں یقین جانئے پاکستانی قوم اپنی فورسز سے بہت محبت کرتے ہیں اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے‘ سب آپ کے سامنے ہے‘ چیزیں اب بہتری کی جانب جا رہی ہیں‘ پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی جانب جائے گا ان کا کہا بجاہے یقینا پاکستان بہت زیادہ ترقی کرسکتاہے اگر حکمران عوام کی فلاح وبہبودکو مدنظررکھ کر ٹھوس پالیسیاں مرتب کریں تو ایسا ممکن ہے لیکن کیا کیجئے ان تلک آئین میں ہونے والی تمام ترامیم کی آڑمیں نہ جانے کتنی کہی ان کہی کہانیاں دفن کردی گئی ہیں لیکن عوام کے حالات وہی ابترہیں اورحالت پہلے سے بدترہوتی جارہی ہے پھر سوال اْٹھتا ہے جو کچھ آج عوام کے ساتھ ہورہاہے اس پر کسی سیاستدان نے آواز بلندکی ایک طرف پاکستان میں حیرت انگیز ترقی کے دعوے کئے جارہے ہیں جنہیں سن کر سینہ فخرسے چوڑاہوجاتاہے تو دوسری طرف انتہائی خوفناک خبریں عوام کو تشویش میں مبتلاکردیتی ہیں یاالہی یہ ماجرہ کیاہے؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے جوکچھ آج پاکستان کے ساتھ کیاجارہاہے یا پھر جو کچھ جمہوریت کے ساتھ کرنا چاہ رہے ہیں یہ تاریخ کا سب سے سیاہ باب کہلائے گا جس کے لئے میاں شہبازشریف اور ان کے اتحادیوں کوتاریخ معاف نہیں کرے گی ایک شخص کو نیچا دکھانے یااس سے جان چھڑانے کیلئے اس حد تک بھی جایاجاسکتاہے کبھی سوچابھی نہ تھا لیکن ایسا کرنے والوں کو اندازہ ہی نہیں یہ وہ کمبل ہے جسے وہ چھوڑنا بھی چاہیں تو نہیں چھوڑ پائیں گے کیونکہ اس کمبل نے نہ صرف انہیں بلکہ پورے سسٹم کو”جپھا“ ڈال رکھاہے بدقسمتی سے آئین، جمہوریت اورسیاست کو اس نہج پر لانے والے خودکو سیاستدان کہتے ہیں اب دیکھئے جمہوریت کے نام پر کیا گل کھلائے جارہے ہیں لگتا ہے اب ملک میں اتنی اتنی تبدیلیاں واقع ہوں گی کہ سیاست، جمہوریت اور آئین سب کچھ بدل جائے گا لیکن ہماری دعاہے جو بھی ہورہاہے یا ہونے جارہاہے پاکستان کے لئے بہتر اور نیک شگون ثابت ہو۔
عام آدمی کی سمجھ میں تو کچھ نہیں آتاحکمران سچائی چھپانے پر قادرہیں جب تک حقائق آشکارنہیں ہوتے حکومت کی کامیابی کے بلندبانگ دعوے عبث ہیں ورلڈ بینک نے اپنی چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 1کروڑ 88 لاکھ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں مہنگائی،غربت اور مسلسل کے باعث مزید لاکھوں پاکستانی تیزی سے خط ِغربت کی لکیرسے نیچے کی طرف جارہے ہیں اور حکمران دعوے کررہے ہیں کہ پاکستان ترقی کررہاہے کیا حکمرانوں کویہ خوفناک بلکہ ہولناک نہیں لگتاکہ ہماراوطن عالمی منڈی میں اپنی اہمیت کھورہاہے حکمرانوں سے گذارش ہے کہ ایک آئینی ترمیم عوامی مفادمیں بھی کریں فیلڈمارشل سید عاصم منیر اب پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت بن گئے ہیں وہ اس طرف خصوصی توجہ کرکے عوام کی دعائیں لیں پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں خداکرے یہ توقعات پوری ہوں عوام اور پاکستان کے لئے یہ اقدامات بہترسے بہترین ثابت ہوں اور جمہوریت چلتی رہے۔
0