صحت:92 سالہ ایوان پیڈلے آج بھی ٹیبل ٹینس کھیلنے میں نہ صرف ماہر ہیں بلکہ وہ دوسروں کو بھی سکھاتے ہیں کہ کس طرح طویل، صحت مند اور خوشگوار زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈلینڈز والسال میں رہنے والے پیڈلے ایک ریٹائرڈ ٹول میکر ہیں اور ہفتے میں دو بار ٹیبل ٹینس کھیلتے ہیں۔ انہوں نے 14 سال کی عمر میں یہ کھیل شروع کیا تھا اور 78 سال بعد بھی اسی جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
نیوز کے مطابق ایوان پیڈلے گریٹ ویرلے ٹیبل ٹینس کلب سٹافورڈشائر میں ہر ہفتے 14 گیمز کھیلتے ہیں اور اپنے سے کہیں کم عمر کھلاڑیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “یہی میری فٹنس اور صحت کا راز ہے، اور میں جب تک ممکن ہو، کھیلتا رہوں گا۔” پیڈلے کا کہنا ہے کہ اگرچہ نوجوان کھلاڑی زیادہ تیز رفتار ہوتے ہیں، لیکن یہ سب تکنیک کا کھیل ہے۔ وہ کلب میں ہر عمر کے کھلاڑیوں سے مقابلہ کرتے ہیں، یہاں تک کہ 60 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں۔
0