لاہور (ڈیلی پرل ویو) گیلپ پاکستان کے ملک گیر سروے میں ویپنگ اور دیگر نئی نکوٹین مصنوعات سے متعلق عوامی آگاہی کی کم سطح اور نوجوانوں پر ان کے اثرات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کو اجاگر کیا گیا ہے۔
پبلک نیوز کے مطابق یہ سروے 12 سے 23 ستمبر 2025 کے دوران کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے 1,153 افراد کی رائے لی گئی، جبکہ اس کے نتائج 5 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے۔صرف 17 فیصد شرکاء نے بتایا کہ وہ الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ ڈیوائسز سے واقف ہیں، جبکہ نسوار اور اس سے متعلق نکوٹین مصنوعات کے بارے میں آگاہی کی شرح 20 فیصد رہی۔