0

اسلام آباد میں پولن الرجی کے خاتمے کے لیے حکمت عملی سامنے آ گئی

ڈیلی پرل ویو،اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد ملک کی صدارت میں وفاقی دارالحکومت میں پولن الرجی کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور وزارت قومی صحت نے مشترکہ ایکشن لیا۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں موجود 29,115 پولن الرجی والے پیپر ملبرری درخت ہٹا دیے گئے۔ یہ سائنسی آپریشن تین مراحل پر مکمل کیا گیا اور اس کے تحت ایف نائن پارک، شکرپڑیاں اور بڑے سیکٹرز سے پولن الرجی کے درخت ہٹائے گئے۔ حکومت نے واضح کیا کہ مقامی اور غیر الرجینک درخت محفوظ رہیں گے اور صرف پیپر ملبرری ہی اس کارروائی کا ہدف تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں