لاہور( ڈیلی پرل ویو ) ہر سال کتنے ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان بھر سے آنیوالے 10 ہزار سے زائد بچوں کی مفت سرجری پر اظہار تشکرکیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری کے تحت سب زیادہ خیبر پختونخوا کے 425 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی گئی۔آزاد جموں و کشمیر کے 250،فیڈرل کے 107،گلگت بلتستان کے 34،بلوچستان کے 28 اور سندھ کے 27 بچوں کی بھی فری ہارٹ سرجری کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کے نئے آئی سی یو کا بھی افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی سی یو کا دورہ کیا اورزیر علاج بچوں کی تیمارداری اوراظہار شفقت کیا۔وزیراعلیٰ کی چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 10 ہزار سرجری مکمل ہونے پر خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز تقریب میں مریض بچوں اور ان کے درمیان بیٹھ گئیں وزیر اعلیٰ نے ہارٹ سرجری کے مریض بچوں سے اظہار شفقت کیا۔
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام تحت اب تک 10331 بچوں کی سرجری ہوچکی ہے۔
وائس چانسلر مسعود صادق نے وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر بریفنگ دی۔ ہر سال 50 ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، 25ہزار کو فوری سرجری کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں کارڈیک سرجن کی تعداد 12،کارڈیک فزیشن 34 تک بڑھا دی۔ وزیراعلیٰ ٹرانسپلانٹ کارڈ سے 800 کوکلیر ٹرانسپلانٹ اور 200 بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر خصوصی معلوماتی فلم بھی دکھائی گئی