قرض پروگرام پرپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع 0

قرض پروگرام پرپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے، پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کے لئے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں