طورخم گزرگاہ پر پاک افغان جرگہ 0

طورخم گزرگاہ پر پاک افغان جرگہ

پاک افغان طورخم گزرگاہ کھلوانے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں سیز فائر پر اتفاق ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طورخم گزرگاہ پر جاری کشیدگی کم کرانے اور گزرگاہ کھلوانے کے لئے پاک افغان عمائدین پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں 11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
جرگہ ذرائع نے بتایا کہ 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہوگی، جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے اور سرحد سے متصل تعمیرات کے تنازع حل ہونے پرطورخم بارڈر کھولا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں