ڈیلی پرل ویو.آزاد کشمیر کے وزیر امورمنگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کی پیپلز پارٹی ضلع میرپور کی نو منتخب تنظیم کے عہدیداران سے پیپلز سیکٹریٹ (کھنڈا موڑ) چکسواری میں ملاقات۔انہوں نے ضلعی تنظیم کے عہدیداران کو پارٹی کی جانب سے تفویض ہونے والی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام عہدیداران اپنی شبانہ روز محنت سے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔انہوں نے حلقہ 2 چکسواری اور آزاد کشمیر بھر میں پارٹی کے ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی کہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے لوگوں کو اپنے جمہوری رویہ سے ثابت کریں کہ پارٹی کا ہر کارکن و عہدیدار ان کے تمام جمہوری اور جائز حقوق میں ان کا ساتھی ہے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا الیکشن پیپلز پارٹی بھاری مارجن سے جیتے گی اور آزاد خطہ میں حکومت بنائے گی اور ماضی کی طرح پسے ہوئے طبقات کا معیار زندگی بہتر بنائے گی۔ضلعی تنظیم کے عہدیداران کی جانب سے چوہدری قاسم مجید کو حلقہ 2 چکسواری کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے اور پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کر کے حلقہ 2 کے اندر پارٹی کا مزید مضبوط کرنے پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل