0

چیف جسٹس آزاد کشمیر کا نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن سے خطاب

نیویارک (ڈیلی پرل ویو) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے عدالتی نظام، آئینی و انتظامی ڈھانچے کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سٹی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عشمان فریدی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کو مدعو کیا اور پرتپاک استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے عشمان فریدی کو اس تاریخی ادارے کی قیادت سنبھالنے والے پہلے مسلم امریکی ہونے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے صدر سٹی بار کی عدالتی اصلاحات، قانونی شعبے میں تنوع (Diversity) کے فروغ، اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے مؤثر استعمال کو قابلِ تقلید قرار دیا۔

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزاد جموں و کشمیر کے عدالتی، آئینی اور انتظامی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہاں کا عدالتی نظام ایک مضبوط قانونی بنیاد پر استوار ہے، جہاں عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو ترجیح دی جاتی ہے۔

تقریب میں نیویارک کی قانونی برادری کے ممتاز وکلاء، ججز، ماہرین قانون اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور چیف جسٹس کی گفتگو کو گہری دلچسپی سے سنا۔ شرکاء نے عدالتی اصلاحات، قانونی تعاون اور عالمی سطح پر قانونی نظاموں میں ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں