0

افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد800سے زائد ہوگئی مزید جانیئے

ڈیلی پرل ویو،افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد800سے زائد ہوگئی۔

افغان خبر ایجنسی خامہ پریس کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑمیں 6شدت کے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی۔

افغان سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے 800سے زائد افراد جاں بحق ہو گئی جبکہ 3ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں،زلزلے سے کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقوں میں امدادی ٹیمیں تاحال موجود ہیں، نقصانات کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے،

رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں