ڈیلی پرل ویو.فلسطین کے صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اور دوسرے مذاکرات کاروں نے اہم کام کیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ نےعرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے اس معاہدے سے معاملے کے مستقل حل کی امید پیدا ہوئی ہے۔ہم امریکی صدر ٹرمپ سمیت تمام مذاکرات کاروں کی گراں قدر کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔