اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو)امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ (ایگزم) نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کا اعلان کر دیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایگزم بینک کے سربراہ نے بتایا کہ بینک پاکستان میں ریکو ڈِک منصوبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا، یہ قرض ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت امریکا 100 ارب ڈالر لگا کر اہم معدنیات، جوہری توانائی اور گیس کی سپلائی کو اپنے ملک اور اتحادی ممالک کے لیے مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
’’فنانشل ٹائمز ‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین جان یووانووچ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان، مصر اور یورپ میں مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک ان ذرائع پر بہت زیادہ بھروسہ کر رہے تھے جو اب ان کے لیے مناسب یا قابل اعتماد نہیں رہے۔