0

بھارت اقلیتوں کے لیے جیل بن چکا ہے حافظ طاہراشرفی

اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے لیے جیل بن چکا ہے، بھارتی بربریت کیخلاف عالمی برادری کو کھڑا ہونا ہوگا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ نریندرمودی حکومت میں تین برسوں میں 150 سے زائد چرچ جلائے گئے، بھارت میں 100 سے زائد مساجد کو شہید کیا گیا۔آسٹریلیا میں پیش آئےافسوسناک واقعہ میں بھی بھارتی شہری ملوث ہے، بھارت میں سکھوں، مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔مسلم امہ سے اپیل ہے کہ بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی جائے، پاکستان کی حکومت اور عوام آسٹریلیا کےعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں