0

برطانیہ میں رواں برس کتنے زلزلے آئے ۔۔۔؟ رپورٹ جاری

لندن ( ڈیلی پرل ویو )برطانیہ میں رواں برس کتنے زلزلے آئے ۔۔۔؟ برٹش جیولوجیکل سروے رپورٹ جاری کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں رواں برس 300 سے زائد زلزلے ریکارڈ ہوئے۔ لندن سے برٹش جیولوجیکل کے سروے رپورٹ کے مطابق 2 بڑے زلزلے 20 اکتوبر کو سکاٹ لینڈ کے علاقوں لاخ لیون اور کنروس میں آئے۔

’’جنگ ‘‘ نے سروے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 18 دسمبر 2025 تک مجموعی طور پر 309 زلزلے ریکارڈ ہوئے، زلزلوں کے بڑے جھٹکوں کی شدت 3.7 اور 3.6 تھی۔ اکتوبر سے دسمبر کے درمیان لاخ لیون میں 34 زلزلے محسوس کیے گئے، مغربی اسکاٹ لینڈ میں زلزلوں سے متعلق فعال علاقوں میں سے ایک ہے۔ لنکا شائر میں دسمبر میں دو معمولی زلزلے آئے، جن کی شدت 2.5 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں