1

سابق چیف حبیب بینک آزاد کشمیر سید داؤد حسن گیلانی کے داماد، انجینئر سید یاسر شہاب سعودی عرب ریاض میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں

ڈیلی پرل ویو: انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سابق چیف حبیب بینک آزاد کشمیر سید داؤد حسن گیلانی کے داماد، انجینئر سید یاسر شہاب سعودی عرب ریاض میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین بروز اتوار ریاض، سعودی عرب میں ادا کر دی گئی ہے۔ مرحوم ایک نہایت با اخلاق، ملنسار اور خوش خصائل انسان تھے۔ ان کی وفات اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور احباب کے لیے گہرے صدمے کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
تمام احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجاتِ بلندی کی خصوصی التماس ہے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲🏻

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں