سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں ملنے لگیں 0

سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں ملنے لگیں

سکھر میں دودھ سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں ملنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سستا دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دیگر دکانداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگی۔دکاندار کی حمایت میں مخدوم جمانی روڈ اور شالیمارکے علاقہ مکین باہرنکل آئے اور سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کے حق میں نعرے بازی کی۔دکاندار نے کہا کہ کچھ لوگ آئے جو کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں