عمران خان کو محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کو کہا تھا؟ تہلکہ خیز دعویٰ 0

عمران خان کو محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کو کہا تھا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے باہر مقیم ایک اہم پراپرٹی ٹائیکون نے مبینہ طور پر جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ایک پیغام بھیج کر وزیر داخلہ محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ” ٹائیکون کا پیغام بشریٰ بی بی کو بھی پہنچایا گیا تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں ہی جانتے ہیں کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے قربت کے حوالے سے معروف محسن نقوی پس پردہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سہولت فراہم کرتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان، محسن نقوی پر تنقید کر رہے ہیں، اور حالیہ سرکاری ملاقاتوں کے دوران محسن نقوی کیساتھ گرمجوشی کا اظہار کرنے پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر برہم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں