پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران تنخواہ دار طبقے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی، بیورجز اور تمباکو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجویز آئی ایم ایف کو پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری سے ان شعبوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا، جبکہ ری ٹیل سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاجر دوست اسکیم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت انتظامی اقدامات سے ٹیکس جمع ہوگا، تمام اقدامات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔