سرکاری سکولوں کا انتظام اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے سپرد کرنے کے ثمرات سامنے آنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت پبلک سکول آر گنائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ سرکاری سکولوں کا انتظام اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے سپرد کرنے کے شاندار ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ پبلک سکول آرگنائزیشن پروگرام کے بعدصوبے بھر کے 5863 سکولوں میں طلباء کی تعداد میں 52 فیصد اور ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا ہے۔ طلباء کی تعداد 2لاکھ 42ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 68ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔