مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتے ہیں 0

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتے ہیں

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیوز کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کے لئے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایاہے جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بیان بازی سے پی ٹی آئی کےساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی،میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے توملکی سیاست میں شدت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے معاملے پربات چیت کرنی چاہئے، ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پرکردارادا کرنےکاسوچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں