وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قراردیدیاگیا،خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے،جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔