0

اسلام آباد میں یومِ استحصال کشمیر پر ریلی، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

ڈیلی پرل ویو.اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں، طلبہ، بچوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “کشمیریوں کو آزادی دو”، “بھارتی قبضہ نامنظور” اور “حقِ خودارادیت ہمارا حق ہے” جیسے نعرے درج تھے۔

شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں