0

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

ڈیلی پرل ویو.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں